
محکمہ موسمیات کے مطابقملک کے زیادہ تر شہروں کا موسم شدید گرم رہے گا۔
20 جون 2018 (17:40)پنجاب ایک بار پھر لاہور سمیت شدید گرمی کی لپیٹ میں آگیا ہے راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی موسم شدید گرم ہے -ملتان ,سرگودھا اور فیصل آباد میں بھی گرمی کی شدت بڑھ گئی ہے پارہ 37 ڈگری تک جانے کا امکان ہے -ملتان بلوچستان بھی گرمی کی لپیٹ میں آگئے ہیں -لاڑکانہ, نوابشاہ ,سکھر ,حیدر آباد اور دادو میں بھی شدید گرمی ہے یہاں پر درجہ حرارت 43 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے -کوئٹہ اور سبی میں بھی درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے - محکمہ موسمیات کے مطابق ابھی تک پاکستان کے کسی بھی علاقے میں بارش کے امکانات نظر نہیں آئے ہیں -