کیا پی ٹی آئی کا اندرونی انتشار اسے لے ڈوبے گا ؟اہم انکشاف

کیا پی ٹی آئی کا اندرونی انتشار اسے لے ڈوبے گا ؟اہم انکشاف

کیا پی ٹی آئی کا اندرونی انتشار اسے لے ڈوبے گا ؟اہم انکشاف 20 جون 2018 (16:50) 4:50 PM, June 20, 2018

پی ٹی آئی کو گُمان تھا کہ آئندہ وزیراعظم عمران خان ہی بنیں گے ابھی انتخابی جنگ میں صفوں کی دُرستگی کا ابتدائی مرحلہ ہے مگر ہر طرف انتشار ہی انتشار ہے.یہاں تک کہ ٹکٹوں کی تقسیم سے نالاں رُکن کپتان کی بھی سُننے کو تیار نہیں ہیں.کارکن کئی روز سے بنی گالہ میں دھرنا دئیے بیٹھے ہیں .پی ٹی آئی کے ناراض کارکن کسی بات اور معاہدے کو ماننے کیلئے تیار نہیں ہیں . اس وقت اس صُورتحال کا سب سے زیادہ فائدہ پی ٹی آئی کی سیاسی حریف پارٹی ن لیگ کو ہو گا اور اس کے بعد پیپلز پارٹی کو ہو گا .

یاد رہیکہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے ٹکٹ نہ ملنے پر دوبارہ بنی گالہ کے باہر دھرنا شروع کر دیا ہے - کارکنان کا مطالبہ ہے کہ ان لوگوں کو پارٹی ٹکٹ دیے جائیں جن کا ان پر زیادہ حق ہے - عمران خان نے دھرنے سے بند دروازے کے اندر سے خطاب بھی کیا ہے اور دھرنہ دینے والے کارکنوں سے گزارش کی ہے کہ وہ واپس اپنے گھروں کو چلے جائیں -وہ ٹکٹوں کی تقسیم پر نظر ثانی نہیں کریں گے -لیکن دھرنا دینے والے کارکنان نے عمران خان کی بات نہیں مانی- ان کا دھرنا ویسے ہی جاری ہے -کارکنان کے لیے ان کے رہنماؤں نے ان کے لیے کھانے کا بندوبست کیا ہے اور انہوں نے رات بھی بنی گالہ کے باہر کھلے آسمان تلے سو کر گزاری ہے - اور صبح دوبارہ دھرنا شروع کر دیا - دھرنا دینے والے کارکنوں نے بنی گالہ کو جانے والے سارے راستے بھی بند کر دیئے

متعلقہ خبریں