مقصود قتل کیس کی اہم حقیقت سامنے آ گئی

مقصود قتل کیس کی اہم حقیقت سامنے آ گئی

مقصود قتل کیس کی اہم حقیقت سامنے آ گئی 20 جون 2018 (16:24) 4:24 PM, June 20, 2018

مقصود قتل کیس میں کراچی میں شاہراہ فیصل پر ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے -اس سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق سڑک پر تیز رفتار سے جاتا ہوا رکشہ اچانک الٹ گیا - رکشے کے الٹنے کے بعد ایک پینٹ شرٹ میں ملبوس فرد باہر نکلا اور دو اور سادہ لباس والے اہلکار آ گئے انہوں نے رکشے میں موجود لوگوں کو سڑک پر بٹھایا اتنے میں تین اور افراد نے رکشے کو گھیر لیا جن میں ایک اہلکار وردی میں ملبوس تھا اور جتنے بھی لوگ وہاں بیٹھے تھے ان سب کو گولی مار کر ہلاک کر دیا-

متعلقہ خبریں