اب آئے گا ۔الیکشن کمیشن نےمزہ اکیس ہزار اُمیدواروں کی تفصیلات عام کرنے کا اعلان کر دیا

اب آئے گا ۔الیکشن کمیشن نےمزہ اکیس ہزار اُمیدواروں کی تفصیلات عام کرنے کا اعلان کر دیا

اب آئے گا ۔الیکشن کمیشن نےمزہ اکیس ہزار اُمیدواروں کی تفصیلات عام کرنے کا ... 20 جون 2018 (15:59) 3:59 PM, June 20, 2018

عام انتخابات کے الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ کر دیا ہے . اکیس ہزار اُمیدواروں کی تفصیلات عام کرنے کا اعلان کر دیا ہے . ریٹرنگ افسران سے 21 ہزار اُمیدواروں کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں . جتنے بھی اُمید وار تھے اُن کی تفصیلات جانچنے کے حق میں تو نہیں تھے مگر اب الیکشن کمیشن کہ جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ جتنے بھی کاغذاتِ نامزدگی اُمیدواروں کی طرف سے جمع کروائیں گئے ہیں اُن کاغذات کہ تمام تفصیلات بیانِ حلفی سمیت ویب سائٹ پر ڈالی جائیں گی تمام ریٹرنگ آفیسرز نے اُمیدواروں کا ڈیٹا اسکین کر کے الیکشن کمیشن کو بھجوانا بھی شروع کر دیا ہے اور شُعبہ آئی ٹی نے ڈیٹا وصول کر کے ویب سائٹ پر ڈالنے کی تیاری بھی شروع کر دی ہے .

ذرائع کے مُطابق الیکشن2017 کے تحت اُمیدواروں کے متعلق معلومات شائع کرانے کی شق موجود ہے . ماضی میں سیاستدانوں نے کاغذات نامزدگی کی تفصیلات ویب سائٹ پر ڈالنے پر شدید احتجاج کیا تھا جس کے نتیجے میں الیکشن کمیشن نے تمام تفصیلات ویب سائٹ سے ہٹا دی تھیں مگر اس مرتبہ تمام تفصیلات الیکشن کمیشن اپنی ویب سائٹ پر ڈالے گا جس سے عام شہری اور لوگ اپنے نمائندے کی تفصیلات دیکھ سکیں گے .

متعلقہ خبریں