افغانستان میں مار کھاتےامریکہ کا پاکستان سے ڈو مور کا رونا دوبارہ شروع۔

افغانستان میں مار کھاتےامریکہ کا پاکستان سے ڈو مور کا رونا دوبارہ شروع۔

افغانستان میں مار کھاتےامریکہ کا پاکستان سے ڈو مور کا رونا دوبارہ شروع۔ 20 جون 2018 (14:59) 2:59 PM, June 20, 2018

افغانستان میں نامزد اتحادی فوج کے امریکی جنرل آسٹن ملر پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کر دیا ہے انہوں نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا ہے -سینٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل کے سلسلے میں پاکستان سے بڑی توقعات وابستہ ہیں -سفارتی اور سیکیورٹی کے پیش نظر پاکستان ایک اہم ملک ہے امریکہ پکستان کو مسئلے کے حل کی نظر سے دیکھے -پاکستانی افواج نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں - پاکستان میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانے سب سے بڑا چیلنج ہیں -

بیان میں پاکستان پر دہشتگردوں کو پناہ دینے کا الزام لگادیا۔جنرل ملر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں لازوال ہیں۔ پاکستان افغان مسئلے کے حل کا نہ صرف سفارتی بلکہ ملٹری پارٹنر بھی ہے لیکن پاکستان ۔۔ پاکستانی طالبان کی طرح افغان طالبان کیخلاف کارروائی نہیں کر رہا

متعلقہ خبریں