الیکشن کمیشن سے کا غذات نامزدگی کامیابی سے منظور کرانے والے خوش قسمت سیاستدان

الیکشن کمیشن سے کا غذات نامزدگی کامیابی سے منظور کرانے والے خوش قسمت سیاستدان

الیکشن کمیشن سے کا غذات نامزدگی کامیابی سے منظور کرانے والے خوش قسمت ... 20 جون 2018 (14:53) 2:53 PM, June 20, 2018

2018 کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی ہے -عمران خان ,آصف علی زرداری , شہباز شریف , مولانافضل الرحمٰن , سراج الحق ,بلاول بھٹو ,شاہ محمود قریشی ,غلام احمد بلور اور احسن اقبال کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں -شہباز شریف لاہور ,ڈیرہ اسماعیل خان اور سوات کے تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے -عمران خان بنوں لاہور اور کراچی سے قومی اسمبلی کے لیے الیکشن لڑیں گے عمران خان کے اسلام آباد سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے ہیں -آصف زرداری نواب شاہ اور بلاول بھٹو زرداری کراچی سے قومی اسمبلی کے لیے الیکشن لڑیں گے -سراج لحق چارسدہ سے الیکشن لڑیں گے -مولانا فضل الرحمٰن سوات کے دو حلقوں اور شاہ محمود قریشی سکھر سے میدان میں اتریں گے -لاہور کے مختلف علاقوں سے مریم نواز ,حمزہ شہباز ,لیاقت بلوچ, ایاز صادق اور شفقت محمود الیکشن لڑیں گے -کیپٹن صفدر مانسہرہ سے الیکشن لڑیں گے خرم دستگیر گجرانوالہ , زاہد حامد پسرور , امیر مقام پشاور اور احسن اقبال نارووال سے الیکشن لڑیں گے -محمود اچکزئی چمن سے انتخابات میں حصہ لیں گے -

متعلقہ خبریں