برطانوی شہزادہ ولیم کی جانب سے مشرقی بیت المقدس کو فلسطین کا حصہ قرار دیے جانے پراسرائیل پریشان

برطانوی شہزادہ ولیم کی جانب سے مشرقی بیت المقدس کو فلسطین کا حصہ قرار دیے جانے پراسرائیل پریشان

برطانوی شہزادہ ولیم کی جانب سے مشرقی بیت المقدس کو فلسطین کا حصہ قرار دیے ... 20 جون 2018 (14:45) 2:45 PM, June 20, 2018

برطانوی شہزادہ ولیم کی جانب سے مشرقی بیت المقدس کو فلسطین کا حصہ قرار دیے جانے پراسرائیل نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کےموقف کو ’حقائق مسخ‘ کرنے کے مترادف قرار دیا۔ شہزادہ ولیم 25 جون کو اردن پہنچیں گےجہاں سےوہ فلسطین اور اس کے بعد اسرائیل کا بھی دورہ کریں گے۔ وہ مقبوضہ مشرقی یروشلم کا بھی دورہ کریں گے۔

عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کے مطابق اسرائیلی کابینہ کے وزیر برائے القدس امور ’زئیو الکین‘ نے شہزادہ ولیم کی جانب سے مشرقی یروشلم کو اسرائیل کے بجائے فلسطین کا حصہ قرار دیے جانے اور اسی موقف کے تحت دورہ القدس کے پروگرام پرکڑی تنقید کی ہے۔

توقع ہے کہ برطانوی شہزادہ 25 جون کو اردن پہنچنے کے بعد مشرقی یروشلم جائیں گے۔ ان کا یہ دورہ تین دن پر محیط ہوگا۔ آخر میں وہ اسرائیلی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔

متعلقہ خبریں