الیکشن کمیشن نے بڑے بڑے رہنماؤں کو گھر کی راہ دکھا دی۔

الیکشن کمیشن نے بڑے بڑے رہنماؤں کو گھر کی راہ دکھا دی۔

الیکشن کمیشن نے بڑے بڑے رہنماؤں کو گھر کی راہ دکھا دی۔ 20 جون 2018 (14:33) 2:33 PM, June 20, 2018

الیکشن کمیشن پاکستان نے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کر لیا ہے اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، سابق صدر پرویز مشرف ، پاکستان تحریک ِ انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سربراہ عمران خان اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم ) کے امیدوار ڈاکٹر فاروق ستار کے کاغذاتِ نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ افسروں نے مسترد کردیے ہیں۔ وہ اب ان فیصلوں کے خلاف ایپلیٹ ٹرائبیونل کے ہاں اپیل دائر کرسکتے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے لیڈر شاہد خاقان عباسی اور ان کے کورنگ امیدوار سردار مہتاب خان عباسی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے حلقہ این اے 53 سے کاغذات ِ نامزدگی جمع کرائے تھے۔اس حلقہ کے ریٹرننگ افسر محمد عدنان نے ان کے کاغذات فنی بنیاد پر مسترد کیے ہیں اور کہا ہے کہ انھوں نے اپنی دستاویزات کے ساتھ ٹیکسوں کے گوشوارے جمع نہیں کرائے تھے۔البتہ ریٹرننگ افسر نے ان کے کاغذات ِ نامزدگی کے خلاف دائر کردہ تمام اعتراضات کو مسترد کردیا تھا۔

متعلقہ خبریں