نقل سے روکنے پر طالب علم کا استاد پر چُھرے سے حملہ، قوم کے معمار کی حالت خراب

نقل سے روکنے پر طالب علم کا استاد پر چُھرے سے حملہ، قوم کے معمار کی حالت خراب

نقل سے روکنے پر طالب علم کا استاد پر چُھرے سے حملہ، قوم کے معمار کی حالت خراب 20 جون 2018 (14:25) 2:25 PM, June 20, 2018

مراکش کے دارالحکومت رباط کے نزدیک واقع شہر سلا کے ایک اسکول میں پیر کے روز پیش آنے والے اس بھیانک جُرم نے ملک میں استاد اور طلبہ کے درمیان تعلق کی حقیقت کھول کر رکھ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ استاد نے کمرہ امتحان میں نگرانی کے دوران ایک طالب علم کو نقل کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ استاد نے طالب علم کو اس عمل سے روک دیا تاہم طالب علم کو یہ بات پسند نہ آئی اور اس نے اپنے پاس موجود چُھرے سے استاد کے چہرے اور کان پر وار کر ڈالے۔ اس کے نتیجے میں استاد کو خطرناک ذخم آئے اور اسے فوری طور پر علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں