اگر میڈیکل رپورٹ کے بغیر شناختی کارڈ بنائے گئے تو سب لڑکے خواجہ سراؤؤں کے نام پر شناختی کارڈ بنوا لیں گے .الماس بوبی کا عجیب اعتراض۔

اگر میڈیکل رپورٹ کے بغیر شناختی کارڈ بنائے گئے تو سب لڑکے خواجہ سراؤؤں کے نام پر شناختی کارڈ بنوا لیں گے .الماس بوبی کا عجیب اعتراض۔

اگر میڈیکل رپورٹ کے بغیر شناختی کارڈ بنائے گئے تو سب لڑکے خواجہ سراؤؤں کے ... 20 جون 2018 (14:17) 2:17 PM, June 20, 2018

خواجہ سراؤؤں کے شناختی کارڈ بنانے پر صدر شی میل ایسوسی اشین کے اعتراضات بھی سامنے آ گئے ہیں . الماس بوبی کا کہنا ہے کہ مُکمل چھان بین کے بعد خواجہ سراؤؤں کو شناختی کارڈ جاری کیا جائے اگر میڈیکل رپورٹ کے بغیر شناختی کارڈ بنائے گئے تو سب لڑکے خواجہ سراؤؤں کے نام پر شناختی کارڈ بنوا لیں گے . الماس بوبی کا کہنا تھا کہ اگر مُکمل جانچ پڑتال نہ کی گئی تو بُہت سارے لوگ حُلیے بدل کر خواجہ سراؤؤں کے نام پر شناختی کارڈ بنوا لیں گے .ُان کا مزید کہنا تھا کہ مردم شماری کے مُطابق پاکستان میں خواجہ سراؤؤں کی تعداد 10,000 ہے .جو پارٹیز الیکشن بروقت نہیں چاہتیں وہ ایک سازش کے تحت اس مردم شماری کو غلط ثابت کرنے کیلئے بھی خواجہ سراؤؤں کے نام پر شناختی کارڈ بنوا سکتے ہیں تاکہ مردم شماری کو کم یا زیادہ دکھا کر وہ الیکشن ملتوی کروا سکیں . اُنھوں نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ وہ دُشن ہتھکنڈوں کو سمجھتے ہوئے پالیسی بنائیں اور شناختی کارڈ بنوانے والی شقوں میں , خواجہ سراؤؤں کیلئے اس شق کا اضافہ کریں کہ مُکمل میڈیکل رپورٹس کے بعد شناختی کارڈ جاری کیا جائے .

متعلقہ خبریں