افسوسناک خبر سوات سے سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ،بڑی تعداد میں جانی نقصان ہو گیا۔

افسوسناک خبر سوات سے سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ،بڑی تعداد میں جانی نقصان ہو گیا۔

افسوسناک خبر سوات سے سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ،بڑی تعداد میں جانی نقصان ہو ... 20 جون 2018 (12:33) 12:33 PM, June 20, 2018

سوات:کالام سے آتے سیاحوں کی سوزوکی گاڑی بحرین کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی ۔

مقامی ذرائع کے مطابق گاڑی میں سوار11نوجوان دریا میں ڈوبگئے جن میں سے 8نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں جبکہ 3 تاحال لاپتہ ہیں ۔تمام سیاحوں کا تعلق ضلع بونیر سےبتایا جا رہا ہے۔

قبل ازیں کے پی کے کے ضلع ہری پور کے گاؤں بیڑ میں عید کے تیسرے دن سیر و تفریح کی غرض سے آئے خاندان کے دو بچے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔تفصیلات کیمطابق کے پی کے کے ضلع ہری پور کے گاؤں بیڑ میں سیر و تفریح کی غرض سے آئے خاندان کے دو بچے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔مقامی ذرائع کیمطابق متاثرہ خاندان کا تعلق ضلع ہری پور سے ہی ہے۔متاثرہ خاندان کے سربراہ کا تعلق پاک آرمی سے بتایا جا رہا ہے،عینی شاہدین کیمطابق بچے اور ان کے والد اور انکے کزن کو پانی کا تیز ریلہ بہا کر لے گیا۔جسکے بعد وہاں موجود لوگوں نے والد اور دو بچوں کو نکال لیا لیکن ایک بچہ لاپتہ ہوگیا ۔نکالے جانے والے دو بچوں میں سے ایک کی حالت غیر تھی دشوار گزار پہاڑی راستے اور ہسپتال کے دور ہونے کی وجہ سے بچہ راستے میں دم توڑ گیا۔جبکہ والد ا ور انکے بھتیجے ے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔جبکہ دو سرے بچے کی لاش تین گھنٹے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالی۔

متعلقہ خبریں