عمران خان نے گورنرخیبر پختونخوا کیخلاف ابتک کا سب سے بڑا قدم اٹھا لیا

عمران خان نے گورنرخیبر پختونخوا کیخلاف ابتک کا سب سے بڑا قدم اٹھا لیا

عمران خان نے گورنرخیبر پختونخوا کیخلاف ابتک کا سب سے بڑا قدم اٹھا لیا 20 جون 2018 (12:13) 12:13 PM, June 20, 2018

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نگراں وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات کروانا نگراں حکومت کی ذمہ داری ہے، جس کیلئے میں تین اہم مسائل کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ گورنرخیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کو عہدے سے ہٹایا نہ گیا تو شفاف انتخابات پرسوالات اٹھ سکتے ہیں کیونکہ گورنرخیبر پختونخوا کی بعض حصوں میں سیاسی مداخلت تشویشناک امر ہے۔

مداخلت ان حصوں میں کی جا رہی ہے جو پہلے فاٹا کا حصہ رہ چکے ہیں، گورنر کی سیاسی سرگرمیوں سے انتخابات کی شفافیت مشکوک ہوجائے گی، لہٰذا ہمارا مطالبہ ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑاکو عہدے سے برطرف کیا جائے۔

متعلقہ خبریں