موقع ملا تو ایک مثالی اسلامی ریاست قائم کریں جہاں اللہ کے حکم۔۔۔۔63، 62 پر عمل نہ ہوا تو چور لٹیرے پھر ایوانوں پر قابض ہوجائیں گے۔ سراج الحق

موقع ملا تو ایک مثالی اسلامی ریاست قائم کریں جہاں اللہ کے حکم۔۔۔۔63، 62 پر عمل نہ ہوا تو چور لٹیرے پھر ایوانوں پر قابض ہوجائیں گے۔ سراج الحق

موقع ملا تو ایک مثالی اسلامی ریاست قائم کریں جہاں اللہ کے حکم۔۔۔۔63، 62 پر عمل ... 20 جون 2018 (11:21) 11:21 AM, June 20, 2018

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن عوام کو دیانتدار قیادت کے انتخاب کا موقع دے اور کرپٹ عناصر کے اقتدار میں آنے کے کو روکے۔الیکشن کمیشن کا فرض بنتا ہے کہ وہ کرپٹ اور بدعنوان لوگوں کا راستہ روکے تاکہ دیانت دار حاکم کا انتخاب یقینی ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 63، 62 پر اس کی روح کے مطابق عملدر آمد کو یقینی بنایا جائے، 63، 62 پر عمل نہ ہوا تو چور لٹیرے پھر ایوانوں پر قابض ہوجائیں گے، ہم ملک کو مزید تباہی کی طرف جاتا نہیں دیکھ سکتے۔ موقع ملا تو پاکستان کو کرپشن فری، خوش حال اور ترقی یافتہ ملک بنائیں گے، ایک مثالی اسلامی ریاست قائم کریں جہاں اللہ کے حکم کے مطابق فیصلے ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرے، صاف اور شفاف انتخابات ملک کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہوں گے، باسٹھ اور تریسٹھ پر پورا اترنے والے الیکشن میں آئے تو ایک عظیم قیادت سامنے آئے گی۔

متعلقہ خبریں