کوئٹہ کے علاقے تیرامیل سےسی ٹی ڈی کیحوالے سے بری خبر آ گئی۔

کوئٹہ کے علاقے تیرامیل سےسی ٹی ڈی کیحوالے سے بری خبر آ گئی۔

کوئٹہ کے علاقے تیرامیل سےسی ٹی ڈی کیحوالے سے بری خبر آ گئی۔ 20 جون 2018 (11:01) 11:01 AM, June 20, 2018

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے تیرامیل میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ہوا ہے، ایک دہشت گرف نے کمپاؤنڈ سے نکل کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کے دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہوگئی جسے انتہائی زخمی حالت میں سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی کے ترجمان نے خبر رساں اداروں کو بتایا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے دوسرا دہشت گرد ہلاک جبکہ دہشت گردوں اور سیکیورٹی اداروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 6 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے علاقے تیرا میل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا تھا جو مکمل ہوچکا ہے۔

قبل ازیں کوئٹہ میں سریاب کے علاقے کلی بنگلزئی کے قریب مسلح افراد نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔نامعلوم مسلح ملزمان سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوع پر پہنچ کرشواہد اکھٹا کرنا شروع کردیے ہیں جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں