لندن میں زیرعلاج بیگم کلثوم نواز کیحوالے سے تشویشناک خبر سامنے آ گئی

لندن میں زیرعلاج بیگم کلثوم نواز کیحوالے سے تشویشناک خبر سامنے آ گئی

لندن میں زیرعلاج بیگم کلثوم نواز کیحوالے سے تشویشناک خبر سامنے آ گئی 20 جون 2018 (10:32) 10:32 AM, June 20, 2018

لندن میں زیرعلاج بیگم کلثوم نواز کی حالت مزید تشویشناک ہو گئی ، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وہ بدستور وینٹی لیٹرپر ہیں۔جبکہ ڈاکٹرز 24 گھنٹے دیکھ بھال میں مصروف ہیں ،بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے شہباز شریف،اسحاق ڈار اور طارق شفیع لندن ہسپتال پہنچے ہیں ۔فرط جذبات میں مریم نواز نے اپنی والدہ کے ہمراہ پرانی تصاویرسوشل میڈیا پر شیئر کر دیں ، جبکہ نوازشریف نے ایک بار پھر دعاؤں کی اپیل کر دی ہے ۔ڈاکٹرز 24 گھنٹے بیگم کلثوم نوازپر نظر رکھے ہوئے ہیں،مریم نواز اور بیٹے حسین نواز مستقل اسپتال میں ماں کیساتھ ہیں۔والدہ کی حالت نازک ہے،لوگ ابہام کی باتیں کرکےدکھ پہنچارہےہیں۔حسین نوازمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےآبدیدہ ہوگئے۔

یاد رہیکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں ایک بار پھر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کلثوم نواز کو گھر پر چیک کرنے والے ڈاکٹرز نے گزشتہ روز ان کا معائنہ کیا اور کمزوری کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا تھا جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن میں ہیں۔ شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج بھی ہوگی تاہم یہ دونوں آج عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔ نواز شریف اور مریم نواز غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے براستہ دوحہ لندن گئے۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز بھی لندن میں ہیں۔ شریف خاندان کے لندن جانے کا مقصد نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کرنا ہے جو کینسر کے خلاف اپنی جنگ لڑ رہی ہیں۔نواز شریف اور مریم نواز عید کے بعد وطن واپس آجائیں گے۔

متعلقہ خبریں