ویڈیو بنانے کے شوق نے ایک اور جان لے لی ہے -

ویڈیو بنانے کے شوق نے ایک اور جان لے لی ہے -

ویڈیو بنانے کے شوق نے ایک اور جان لے لی ہے - 20 جون 2018 (10:20) 10:20 AM, June 20, 2018

ویڈیو بنانے کے شوق نے ایک اور جان لے لی ہے - ایک نوجوان نے فیسبک پر ویڈیو لگا نے کے لیے اپنی جان دے دی -نوجوان نے اپنے دوست سے کہا کہ میں اس پانی میں اترتا ہوں تم میری تصویر بناؤ -دوست کا کہنا ہے کہ میں نے اس کو بہت سمجھایا کہ ایسا کرنا خطرناک ہے  لیکن وہ میری ایک نہ مانا اور نہر میں خطرناک پانی کے بہاؤ والی جگہ میں اتر گیا اور پھر ڈوب گیا -اس نہر  میں کل ایک اور آدمی بھی ڈوبا تھا -

قبل ازیں کے پی کے کے ضلع ہری پور کے گاؤں بیڑ میں عید کے تیسرے دن سیر و تفریح کی غرض سے آئے خاندان کے دو بچے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کیمطابق کے پی کے کے ضلع ہری پور کے گاؤں بیڑ میں سیر و تفریح کی غرض سے آئے خاندان کے دو بچے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔مقامی ذرائع کیمطابق متاثرہ خاندان کا تعلق ضلع ہری پور سے ہی ہے۔متاثرہ خاندان کے سربراہ کا تعلق پاک آرمی سے بتایا جا رہا ہے،عینی شاہدین کیمطابق بچے اور ان کے والد اور انکے کزن کو پانی کا تیز ریلہ بہا کر لے گیا۔جسکے بعد وہاں موجود لوگوں نے والد اور دو بچوں کو نکال لیا لیکن ایک بچہ لاپتہ ہوگیا ۔نکالے جانے والے دو بچوں میں سے ایک کی حالت غیر تھی دشوار گزار پہاڑی راستے اور ہسپتال کے دور ہونے کی وجہ سے بچہ راستے میں دم توڑ گیا۔جبکہ والد ا ور انکے بھتیجے ے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔جبکہ دو سرے بچے کی لاش تین گھنٹے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالی۔

متعلقہ خبریں