اسرائیل نے جوہری راز چوری کئے ہیں۔ایرانی پراسیکیوٹر جنرل

اسرائیل نے جوہری راز چوری کئے ہیں۔ایرانی پراسیکیوٹر جنرل

اسرائیل نے جوہری راز چوری کئے ہیں۔ایرانی پراسیکیوٹر جنرل 20 جولائی 2018 (21:59) 9:59 PM, July 20, 2018

اسرائیل کی جانب سے ایران کے جوہری پروگرام کے ’راز‘ چوری کئے جانے کے دعوؤں اور تہران کی جانب سے اس کی تردید کے باوجود ایرانی عہدیدار ضمناً یہ اعتراف کرتے ہیں کہ تل ابیب نے جوہری راز چوری کئے ہیں۔ایرانی پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا ہے کہ بہت سے دوہری شہریت کے حامل افراد ایران میں اعلیٰ عہدوں پر فائزاور جوہری پروگرام سے وابستہ رہے ہیں۔ اس لیے اس بات کا امکان موجود ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرم کے راز چوری کیے گئے ہوں۔خبر رساں ایجنسی ’فارس‘ کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل محمد جعفر منتظری نے بدھ کو ’پاسیج‘ ملیشیا کے ایک اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ’ہمیں یہ خبریں ملی ہیں کہ اسرائیل ایران کے جوہری پروگرام کے راز چوری کرنے کا دعویٰ کرتا ہے۔ ہم بار بار دوہری شہریت رکھنے والے افراد کے اعلیٰ عہدوں پر فائز عہدیداروں کے بارے میں خبردار کرتے رہے ہیں، مگر حکومت کا جواب یہ تھا کہ اس کے پاس دوہری شہریت رکھنے والے عہدیداروں کے بارے میں معلومات نہیں حالانکہ ہم نے حکومت کو ان افسروں کی فہرستیں بھی مہیا کی تھیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سے کہا تھا کہ وہ سخت حفاظتی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرے اور کسی دوہری شہریت کے حامل شخص کو حساس اداروں اور مراکز پر تعینات نہ کرے‘۔جعفر منتظری نے مزید کہا کہ ’دشمن منصوبے بناتا اور ایسے اسباب وعوامل سے فایدہ اٹھاتا ہے۔ اگر دشمن ایران میں فیصلہ ساز اداروں تک رسائی حاصل کرلیتا ہے تو اس کے نتیجے میں ایرانی رجیم کا وجود خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں