فخر زمان کے علاوہ ڈبل سنچری کا اعزاز کس کس نے حاصل کیا ؟جانئے

فخر زمان کے علاوہ ڈبل سنچری کا اعزاز کس کس نے حاصل کیا ؟جانئے

فخر زمان کے علاوہ ڈبل سنچری کا اعزاز کس کس نے حاصل کیا ؟جانئے 20 جولائی 2018 (20:58) 8:58 PM, July 20, 2018

ون ڈے کرکٹ میں سب سے پہلے ڈبل سنچری بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر نے 2010 میں بنائی تھی۔ اب تک مجموعی طور پر ایک روزہ کرکٹ میں 7 ڈبل سنچریاں بنی ہیں جن میں سے پانچ بھارتی اور دو دیگر ملکوں کے کھلاڑی شامل ہیں۔ بھارتی کھلاڑی روہت شرما دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں جو ایک روزہ کرکٹ میں تین ڈبل سنچریاں سکور کر چکے ہیں۔ سچن ٹنڈولکر کی جانب سے ڈبل سنچری کیے جانے سے قبل ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنے کا ریکارڈ پاکستان کے سابق اوپنر سعید انور کے پاس تھا جو انہوں نے 21 مارچ 1997 کو 194 رنز بنا کر قائم کیا تھا۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں فخر زمان نے بھارت کے خلاف فائنل میچ میں سینچری بنا کر بڑا ہدف دینے میں بڑا کردار ادا کیا اور پاکستان بھارت کو شکست دینے میں کامیاب ہوا۔ لیکن اب ایک اور بڑی خوشخبری آ گئی ہے کہ پاکستان نے زمبابوے کے خلاف اپنا سب سے بڑا ٹوٹل بھی بنا ڈالا ہے۔ پاکستان نے زمبابوے کے خلاف میچ میں 50 اوورز میں 399 رنز بنا لئے ہیں جو کہ پاکستان کی جانب سے بنائے گئے رنز میں سب سے بڑا ٹوٹل ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے 2010 میں بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 385 رنزکا ہدف دیا تھا تاہم اب اپنا ہی ریکارڈ پاکستان نے خود توڑ دیا ہے۔

یاد رہیکہ زمبابوے کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں فخر زمان نے 200 رنز کی اننگ کھیل کر شاندار کارنامہ انجام دے دیا ہے اور ڈبل سینچری بنانے والے پاکستان کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں، تاہم اس کے علاوہ پاکستان نے ون ڈے کرکٹ میں زمبابوے کو 400 رنز کا ہدف دے کر اپنا اب تک کا سب سے بڑا ٹوٹل بھی بنا ڈالا ہے۔تفصیلات کے مطابق کوئنز اسپورٹس کلب میں زمبابوے کے خلاف چوتھے ون ڈے میں فخر زمان اور امام الحق نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 304 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی اور عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔ اس سے قبل طویل ترین شراکت کا ریکارڈ سری لنکا کے سنتھ جے سوریا اور تھرنگا نے لیڈز کرکٹ گراونڈ میں انگلینڈ کے خلاف جون 2006 میں 286 رنز بنا کر قائم کیا تھا۔ دونوں بلے بازوں نے میزبان ٹیم کی بولنگ لائن کے خلاف شاندار بیٹنگ کی اور گراونڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلتے ہوئے اپنی سنچریاں مکمل کیں۔واضح رہے کہ فخر زمان اور امام الحق نے پہلی وکٹ پر پاکستان کی جانب سے زیادہ رنز بنانے کا محمد حفیظ اورعمران فرحت کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، جو انہوں نے زمبابوے کے ہی خلاف ہرارے میں ستمبر 2011 میں 228 رنز کی شراکت قائم کر کے بنایا تھا اس کے بعد فخر زمان نے 200 کا ہندسہ عبور کرتے ہوئے شاندار اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ فخر زمان 155 گیندوں پر 210 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ انھوں نے اپنی اننگز میں 5 چھکے اور 24 چوکے لگائے اور وہ ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بھی بن گئے۔ انھوں نے سعید انور کا 194 رنز کا ریکارڈ توڑا۔

متعلقہ خبریں