مدینہ منورہ:دو ٹریفک پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث ملزمان کو پانچ سال قید اور بارہ سو کوڑوں کی سزا

مدینہ منورہ:دو ٹریفک پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث ملزمان کو پانچ سال قید اور بارہ سو کوڑوں کی سزا

مدینہ منورہ:دو ٹریفک پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث ملزمان کو پانچ سال قید ... 20 جولائی 2018 (20:28) 8:28 PM, July 20, 2018

سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ میں ایک فوج داری عدالت نے گذشتہ رمضان المبارک کے دوران دو ٹریفک پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث ملزمان کو پانچ سال قید اور بارہ سو کوڑوں کی سزا کا حکم دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کا واقعہ 30 رمضان المبارک کو مدینہ منورہ کے مرکزی شہر میں اس وقت پیش آیا جب وہ ٹریفک کو رواں رکھنے کے لیے اپنے پیشہ وارانہ امور انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو اس میں موجود افراد نے جگہ اور وقت کی حرمت کا خیال کیے بغیر پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔بعد ازاں ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی تھی۔ گذشتہ روز فوج داری عدالت نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کے مرتکب عناصر کو پانچ سال قید بارہ سو کوڑوں کی سزا کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ خبریں