انٹر نیٹ صارفین کا تحریک لبیک خاتون رہنما کو تصویر کی نقاب میں موجود خاتون کا خاکہ شائع کرنے پر خراج تحسین

انٹر نیٹ صارفین کا تحریک لبیک خاتون رہنما کو تصویر کی نقاب میں موجود خاتون کا خاکہ شائع کرنے پر خراج تحسین

انٹر نیٹ صارفین کا تحریک لبیک خاتون رہنما کو تصویر کی نقاب میں موجود خاتون ... 20 جولائی 2018 (19:09) 7:09 PM, July 20, 2018

تحریک لبیک پاکستان نے تقریبا ملک بھر میں 173 امیدوار انتخاب میں اتارے ہیں جو کہ بھر پور طریقے سے اپنی الیکشن مہم جاری رکھے ہوئے ہیں، تاہم ان امیدواروں میں خواتین بھی شامل ہیں۔ تحریک لبیک نے لاہور کے حلقہ این اے 125 سے خاتون رہنما محترمہ میمونہ حامد کو انتخاب میں اتارا ہے۔

آپ کو یہ جان کر بہت حیرت ہو گی کہ این اے 125 میں تحریک لبیک کی جانب سے لگائے گئے پوسٹرز میں خادم حسین رضوی کے ساتھ خاتون رہنما نے اپنی تصویر شائع نہیں کروائی بلکہ اس پر صرف نقاب میں موجود خاتون کا خاکہ شائع کیا گیا ہے جو کہ سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے اور انٹر نیٹ صارفین کی جانب سے اس اقدام کو سراہا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں