پیپلز پارٹی کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے ،ہمارا مقابلہ ظلم، غربت، بیروزگاری اور جہالت سے ہے ۔بلاول بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے ،ہمارا مقابلہ ظلم، غربت، بیروزگاری اور جہالت سے ہے ۔بلاول بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے ،ہمارا مقابلہ ظلم، غربت، ... 20 جولائی 2018 (18:35) 6:35 PM, July 20, 2018

قصور میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم ہوا میں باتیں نہیں کرتے ، ہر دور میں عوام کی خدمت کی ہے۔ میرا مقابلہ پنجاب کو یرغمال بنانیوالی جماعتوں سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ذوالفقار علی بھٹو کا نظریہ اور بینظیر بھٹو کا مشن لیکر آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عوام ترقی پسند اور روشن خیال پاکستان بنانے میں میرا ساتھ دیں۔

ملک میں جب بھی بحران آئے ان کا حل پاکستان پیپلز پارٹی نے ہی نکالا، اب بھی پی پی عوامی مسائل حل اور بحرانوں کا خاتمہ کریگی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 25 جولائی کے بعد اقتدار میں آ کر عوام کے مسائل حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے ،ہمارا مقابلہ ظلم، غربت، بیروزگاری اور جہالت سے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار اپنے لئے نہیں عوام کیلئے چاہتا ہوں، مسائل حل کرنے نکلا ہوں۔

متعلقہ خبریں