نواز شریف واٹس ایپ بھی استعمال کرتے ہیں۔راجہ ارشد محمود بی کلاس جیل میں نواز شریف کے پڑوسی ہیں۔جن کے پاس وائی فائی کی سہولت۔۔۔۔۔۔۔۔اہم انکشاف

نواز شریف واٹس ایپ بھی استعمال کرتے ہیں۔راجہ ارشد محمود بی کلاس جیل میں نواز شریف کے پڑوسی ہیں۔جن کے پاس وائی فائی کی سہولت۔۔۔۔۔۔۔۔اہم انکشاف

نواز شریف واٹس ایپ بھی استعمال کرتے ہیں۔راجہ ارشد محمود بی کلاس جیل میں ... 20 جولائی 2018 (17:40) 5:40 PM, July 20, 2018

معروف صحافی شاہین صہبائی نے ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے اہم انکشاف کیا ہے۔شاہین صہبائی کا کہنا ہے کہ راجہ ارشد محمود بی کلاس جیل میں نواز شریف کے پڑوسی ہیں ۔ جن کے پاس وائی فائی کی سہولت بھی موجود ہے،اس کے علاوہ وہ 20 سمیں بھی رکھتے ہیں ۔

جب کہ نواز شریف ارشد محمود کا وائی فائی استعمال کرتے ہیں اور اس کے علاوہ نواز شریف ان کا واٹس ایپ بھی استعمال کرتے ہیں ۔ ارشد نامی شخص نے 2016 میں محمد میاں سومرو کے بھتیجے کو قتل کیاتھا۔لیکن ارشد کو جیل میں جو بھی ضروریات درپیش ہیں ۔ جیل سپریڈنٹ کی طرف سے انہیں وہ تمام مناسب سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔

شاہین صہبائی نے ایک اور ٹویٹ کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں نے نواز شریف کے جیل میں بی کلاس پڑوسی کو بے نقاب کیا تھا اور اب جیل میں ان کے زیر استعمال واٹس ایپ نمبر بھی منظر عام پر آ گئے ہیں ۔

شاہین صہبائی نے وہ واٹس ایپ نمبر بھی شئیر کیے ہیں ۔

شاہین صہبائی کا مزید کہنا ہے کہ اقتدار میں موجود لوگ اس معاملے پر بھی غور کریں گے ؟۔ یا پھر سب کو یہی ڈر ہے کہ کہیں تخت شریف دوبارہ منتخب ہو کر نہ آ جائے۔

متعلقہ خبریں