بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مال روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مال روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مال روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ... 20 جولائی 2018 (17:27) 5:27 PM, July 20, 2018

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مال روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جمعہ کے روزبلوچستان کے علاقے چمن کے مال روڈ پر زور دار دھماکا ہوا جس سے قریب کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور علاقے میں موجود 10 دکانوں کو بھی نقصان نقصان پہنچا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ دکان کے سامنے کھڑی ایک موٹرسائیکل میں دھماکہ ہوا جو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔

پولیس کیمطابق دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا جب کہ دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو مکمل گھیرے میں لے کر سیل کردیا گیا ہے اور اعلیٰ حکام بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں