سانحہ مستونگ میں ملوث دہشتگرد سکیورٹی فورسز نے قلات میں مار دیا

سانحہ مستونگ میں ملوث دہشتگرد سکیورٹی فورسز نے قلات میں مار دیا

سانحہ مستونگ میں ملوث دہشتگرد سکیورٹی فورسز نے قلات میں مار دیا 20 جولائی 2018 (17:07) 5:07 PM, July 20, 2018

سکیورٹی فورسز نے درین گڑھ خود کش حملے کا ماسٹرمائنڈ قلات میں مار دیا ہے، ہلاک دہشتگرد سانحہ مستونگ میں ملوث تھا،سانحہ مستونگ میں سراج رئیسانی سمیت 151افراد شہید اور 150زخمی ہوگئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی ایف سی بلوچستان کا کہنا ہے کہ آج سکیورٹی فورسز نے دہشتگردو ں کیخلاف آپریشن کیاجس میں درین گڑھ خود کش حملے کا ماسٹرمائنڈ قلات میں مار ا گیا ہے۔

کالعدم دہشتگردتنظیم کاہلاک دہشتگرد سانحہ مستونگ میں ملوث تھا۔تاہم فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران درین گڑھ خود کش حملے کا ماسٹرمائنڈ قلات میں مار دیا ہے۔

یاد رہیکہ مستونگ خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والا ایک اور نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ،اس طر ح سانحے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 150 ہوگئی۔

یاد رہیکہ کوئٹہ کے علاقے مستونگ میں خودکش حملہ کرنے والے دہشتگرد کے بارے انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ کا کہنا ہے کہ مستونگ میں خودکش حملہ کرنے والے دہشت گرد کی شناخت کرلی ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ کے دوران آئی جی بلوچستان نے بتایا کہ مستونگ میں دہشت گردی کا واقعہ داعش کی کارروائی ہے اور خودکش حملہ آور کا نام حافظ نواز ہے اور اس کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا۔آئی جی بلوچستان کے مطابق خودکش حملہ آور ایبٹ آباد سے سندھ گیا جہاں وہ کالعدم تنظیموں سے جڑا رہا اور وہ لشکر جھنگوی میں بھی رہا جب کہ حملہ آور کے سہولت کاروں کا بھی پتہ چلا لیا گیا ہے۔جنہیں گرفتار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں