مستونگ خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والا ایک اور نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ، تعداد 150 ہوگئی۔

مستونگ خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والا ایک اور نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ، تعداد 150 ہوگئی۔

مستونگ خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والا ایک اور نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ... 20 جولائی 2018 (16:08) 4:08 PM, July 20, 2018

مستونگ خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والا ایک اور نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ،اس طر ح سانحے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 150 ہوگئی۔

یاد رہیکہ کوئٹہ کے علاقے مستونگ میں خودکش حملہ کرنے والے دہشتگرد کے بارے انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ کا کہنا ہے کہ مستونگ میں خودکش حملہ کرنے والے دہشت گرد کی شناخت کرلی ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ کے دوران آئی جی بلوچستان نے بتایا کہ مستونگ میں دہشت گردی کا واقعہ داعش کی کارروائی ہے اور خودکش حملہ آور کا نام حافظ نواز ہے اور اس کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا۔آئی جی بلوچستان کے مطابق خودکش حملہ آور ایبٹ آباد سے سندھ گیا جہاں وہ کالعدم تنظیموں سے جڑا رہا اور وہ لشکر جھنگوی میں بھی رہا جب کہ حملہ آور کے سہولت کاروں کا بھی پتہ چلا لیا گیا ہے۔جنہیں گرفتار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں