انڈیا میں لائیو شو میں مذہبی شخصیت اور خاتون وکیل کی ایک دوسرے پر تھپّڑوں کی بارش

انڈیا میں لائیو شو میں مذہبی شخصیت اور خاتون وکیل کی ایک دوسرے پر تھپّڑوں کی بارش

انڈیا میں لائیو شو میں مذہبی شخصیت اور خاتون وکیل کی ایک دوسرے پر تھپّڑوں کی ... 20 جولائی 2018 (14:31) 2:31 PM, July 20, 2018

بھارت میں "تین طلاق" کے موضوع کو زیر بحث لانے کے لیے منعقد ایک ٹی وی شو کے دوران مذہبی شخصیت اور خاتون وکیل کے بیچ شدید تلخ کلامی کے بعد نوبت ایک دوسرے کو تھپّڑ مارنے تک جا پہنچی۔

سیٹلائٹ نیوز چینل Zee Hindustan کے پروگرام میں بھارتی سپریم کورٹ کی وکیل فرح فائز کا کہنا تھا کہ ان کے نزدیک تین طلاقیں قرآن کی تسلیم شدہ طلاقوں کی صورت نہیں ہے۔ اس موقف کو پروگرام میں شریک مفتی اعجاز ارشد قاسمی نے مسترد کر دیا۔ اس کے نتیجے میں بحث نے پہلے شدید جھگڑے کا رنگ اختیار کر لیا اور پھر دونوں شخصیات نے ایک دوسرے کے چہرے پر تھپڑ مار دیا۔سکیورٹی حکام نے خاتون وکیل پر حملے کے الزام میں مفتی قاسمی کو حراست میں لے لیا۔

ویڈیو بشکریہ Zee Hindustan

متعلقہ خبریں