خلیج بنگال میں طوفاني لہروں کے نتیجے میں تین کشتیاں الٹنے کے نتیجے میں 19 ماہی گیر ہلاک ہونے کا خدشہ

خلیج بنگال میں طوفاني لہروں کے نتیجے میں تین کشتیاں الٹنے کے نتیجے میں 19 ماہی گیر ہلاک ہونے کا خدشہ

خلیج بنگال میں طوفاني لہروں کے نتیجے میں تین کشتیاں الٹنے کے نتیجے میں 19 ... 20 جولائی 2018 (12:06) 12:06 PM, July 20, 2018

بھارت کی مشرقی بندرگاہ کے قریب خلیج بنگال میں طوفاني لہروں کے نتیجے میں تین کشتیاں الٹنے کے نتیجے میں 19 ماہی گیر ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

امدادی ٹیمیں ہورکرافٹس اور ہوائی جہاز کی مدد سے سمندر میں لاپتا ماہی گیروں کو تلاش کر رہی ہیں۔ساحلی محافظوں نے بدھ کے روز بتایا کہ مغربی بنگال کے سندر بن علاقے میں خراب موسم میں پھنس جانے والے افراد میں سے تین کی نعشیں مل گئی ہیں،ساحلی محافظوں کے ایک افسر ایم اے وارثی نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ انہیں خدشہ ہے کہ تمام 19 ماہی گیر ہلاک ہو چکے ہیں۔مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ماہی گیری کی صنعت سے متعلق قواعد و ضوابط کے مطابق کشتیوں میں لائف جیکٹ پہننے کی ہدایت پر عمل کرائے گی۔

متعلقہ خبریں