مین ہیٹن کی گلیوں میں زیر زمین گزرنے والا ایک ہائی پریشر بھاپ کا پائپ پھٹ گیا،دھماکے

مین ہیٹن کی گلیوں میں زیر زمین گزرنے والا ایک ہائی پریشر بھاپ کا پائپ پھٹ گیا،دھماکے

مین ہیٹن کی گلیوں میں زیر زمین گزرنے والا ایک ہائی پریشر بھاپ کا پائپ پھٹ ... 20 جولائی 2018 (11:58) 11:58 AM, July 20, 2018

نیویارک شہر کے فائر ڈپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ مین ہیٹن کی گلیوں میں زیر زمین گزرنے والا ایک ہائی پریشر بھاپ کا پائپ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ففتھ ایونیو کے مرکز میں واقع ایک سوراخ سے بھاپ نکل کر ہوا میں پھیلنا شروع ہو گئی۔

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ جمعرات کی صبح ہونے والے اس دھماکے سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔اطلاعات کے مطابق احتیاطی تدابیر کے پیش نظر حادثے کے مقام کےارد گرد کی گلیاں بند کر دی گئیں۔مقامی میڈیا نے ایک گلی کے وسط میں بڑے سوراخ کی فوٹیج دکھائی ہیں۔ خبروں میں بتایا گیا ہے علاقے میں ایک اور مین ہول میں بھی دھماکے سنے گئے ہیں۔دھماکے کے مقام پر ہنگامی سروسز کے اہل کار ملبہ صاف کر رہے ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ دھماکوں کا اصل سبب کیا ہے۔نیویارک میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ گیارہ سال پہلے گرینڈ سنٹرل اسٹیشن کے قریب اسی نوعیت کے دھماکوں کے بعد ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں