چین کے صدر شی جین پنگ کا تین روزہ دورہ متحدہ عرب امارات

چین کے صدر شی جین پنگ کا تین روزہ دورہ متحدہ عرب امارات

چین کے صدر شی جین پنگ کا تین روزہ دورہ متحدہ عرب امارات 20 جولائی 2018 (11:13) 11:13 AM, July 20, 2018

چین کے صدر شی جین پنگ متحدہ عرب امارات کے تین روزہ سرکاری دورے پر جمعرات کو ابو ظبی پہنچ گئے ہیں۔ان کے ہمراہ خاتون اوّل لیڈی پنگ لی یوآن اور اعلیٰ سطح کا ایک وفد بھی یو اے ای کے دورے پر آیا ہے ۔یواے ای کے نائب صدر ، وزیراعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد آل مکتوم ، ابو ظبی کے ولی عہد اور یو اے ای کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ہوائی اڈے پر معز ز مہمان اور ان کے وفد کا خیر مقدم کیا۔چین کے گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے ایک ویڈیو نشر کی ہے جس میں متحدہ عرب امارات کے لڑاکا طیاروں نے چینی صدر کے طیارے کو اپنے ملک کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے فوری بعد حفاظتی حصار میں لے رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں