ترکی میں ایک اسلامی فرقے کے رہنما اور ٹی وی پر تبلیغ کرنے والی شخصیت عدنان اوکتار کو 115 دیگر پیروکاروں سمیت جرائم پیشہ گینگ قائم کرنے، دھوکادہی اور جنسی استحصال کے الزامات میں گرفتار

ترکی میں ایک اسلامی فرقے کے رہنما اور ٹی وی پر تبلیغ کرنے والی شخصیت عدنان اوکتار کو 115 دیگر پیروکاروں سمیت جرائم پیشہ گینگ قائم کرنے، دھوکادہی اور جنسی استحصال کے الزامات میں گرفتار

ترکی میں ایک اسلامی فرقے کے رہنما اور ٹی وی پر تبلیغ کرنے والی شخصیت عدنان ... 20 جولائی 2018 (11:06) 11:06 AM, July 20, 2018

استنبول کی ایک عدالت نے ایک اسلامی فرقے کے رہنما اور ٹی وی پر تبلیغ کرنے والی شخصیت عدنان اوکتار کو 115 دیگر پیروکاروں سمیت مختلف الزامات کی مزید تفتیش کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ عدنان اوکتار پر جرائم پیشہ گینگ قائم کرنے، دھوکادہی اور جنسی استحصال کے الزامات ہیں۔

ترک خبر رساں ادارے "اناطولو" کے مطابق پولیس نے پانچ مختلف صوبوں میں کئی جائیدادوں پر کارروائی کی تاکہ مالی جرائم کے حوالے سے شواہد حاصل کیے جا سکیں۔ عدنان اوکتار نے عدالت میں پیش کردہ چارج شیٹ کی صحت سے انکار کرتے ہوئے اپنی رہائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ان کے بیرون ملک روابط ترک مملکت کو کمزور کرنے کے بجائے اس کی قوت بڑھانے کا باعث ہیں۔ "مجھ پر عائد جنسی استحصال کے الزامات بے بنیاد ہیں۔"

متعلقہ خبریں