کے پی کے کے ضلع ہری پور آرمی اہلکار کے دو بچے ڈوبکر جاں بحق ہو گئے۔

کے پی کے کے ضلع ہری پور آرمی اہلکار کے دو بچے ڈوبکر جاں بحق ہو گئے۔

کے پی کے کے ضلع ہری پور آرمی اہلکار کے دو بچے ڈوبکر جاں بحق ہو گئے۔ 19 جون 2018 (21:53) 9:53 PM, June 19, 2018

کے پی کے کے ضلع ہری پور کے گاؤں بیڑ میں عید کے تیسرے دن سیر و تفریح کی غرض سے آئے خاندان کے دو بچے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کیمطابق کے پی کے کے ضلع ہری پور کے گاؤں بیڑ میں سیر و تفریح کی غرض سے آئے خاندان کے دو بچے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔مقامی ذرائع کیمطابق متاثرہ خاندان کا تعلق ضلع ہری پور سے ہی ہے۔متاثرہ خاندان کے سربراہ کا تعلق پاک آرمی سے بتایا جا رہا ہے،عینی شاہدین کیمطابق بچے اور ان کے والد اور انکے کزن کو پانی کا تیز ریلہ بہا کر لے گیا۔جسکے بعد وہاں موجود لوگوں نے والد اور دو بچوں کو نکال لیا لیکن ایک بچہ لاپتہ ہوگیا ۔نکالے جانے والے دو بچوں میں سے ایک کی حالت غیر تھی دشوار گزار پہاڑی راستے اور ہسپتال کے دور ہونے کی وجہ سے بچہ راستے میں دم توڑ گیا۔جبکہ والد ا ور انکے بھتیجے ے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔جبکہ دو سرے بچے کی لاش تین گھنٹے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالی۔

متعلقہ خبریں