الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم ناصرالملک ,نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری ,نگران وزیر اعلیٰ کے پی کے دوست محمد کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں -

الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم ناصرالملک ,نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری ,نگران وزیر اعلیٰ کے پی کے دوست محمد کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں -

الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم ناصرالملک ,نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری ... 19 جون 2018 (21:26) 9:26 PM, June 19, 2018

الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم ناصرالملک , نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری , نگران وزیر اعلیٰ کے پی کے دوست محمد کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں - نگران وزیر اعظم ناصر الملک کی سنگا پور اور برطانیہ میں جائیدادیں ہیں -ان کی سوات میں چھبس دکانیں اور اسلام آباد میں تین پلاٹس بھی ہیں - وزیراعظم ناصرالملک کی اہلیہ کے نام پر دو لاکھ بہتر ہزار پاؤنڈ کی جائیداد برطانیہ میں ہے اور سنگا پور میں سات لاکھ ڈالر کی جائیداد ہے -ان کا بینک بیلنس اس وقت دس کروڑ روپے ہے اور وہ تین لاکھ اسی ہزار ڈالر کے مقروض بھی ہیں - نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری کے پاس ستر لاکھ روپے کا گھر ہے اس کے علاوہ ان کے نو لکھ تیس ہزار کے پرائز بانڈ ہیں اور ان کا بینک بیلنس ایک کروڑ روپیہ ہے -نگرانوزیر اعلیٰ کے پی کے دوست محمد کی سالانہ آمدن ایک کروڑ اکتیس لاکھ ہے ان کے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں پلاٹس بھی موجود ہیں ان کا اسلام آباد میں ایک فلیٹ بھی ہے اس کے علاوہ ان کے پاس ایک کروڑ ستائیس لاکھ کا بینک بیلنس ہے -

متعلقہ خبریں