جو ن ایلیا: بہت نزدیک آتی جا رہی ہو ..........بچھڑنے کا ارادہ کر لیا کیا

جو ن ایلیا: بہت نزدیک آتی جا رہی ہو ..........بچھڑنے کا ارادہ کر لیا کیا

جو ن ایلیا: بہت نزدیک آتی جا رہی ہو ..........بچھڑنے کا ارادہ کر لیا کیا 19 جون 2018 (20:42) 8:42 PM, June 19, 2018

بہت دل کو کشادہ کر لیا کیا

زمانے بھر سے وعدہ کر لیا کیا

تو کیا سچ مچ جدائی مجھ سے کر لی

تو خود اپنے کو آدھا کر لیا کیا

ہنر مندی سے اپنی دل کا صفحہ

مری جاں تم نے سادہ کر لیا کیا

جو یکسر جان ہے اس کے بدن سے

کہو کچھ استفادہ کر لیا کیا

بہت کترا رہے ہو مغبچوں سے

گناہ ترک بادہ کر لیا کیا

یہاں کے لوگ کب کے جا چکے ہیں

سفر جادہ بہ جادہ کر لیا کیا

اٹھایا اک قدم تو نے نہ اس تک

بہت اپنے کو ماندہ کر لیا کیا

تم اپنی کج کلاہی ہار بیٹھیں

بدن کو بے لبادہ کر لیا کیا

بہت نزدیک آتی جا رہی ہو

بچھڑنے کا ارادہ کر لیا کیا

متعلقہ خبریں