مقبوضہ کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

مقبوضہ کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

مقبوضہ کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا 19 جون 2018 (20:33) 8:33 PM, June 19, 2018

مقبوضہ کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے - مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کو انہوں نے استعفیٰ دینے کی وجہ بتایا ہے - ان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانوں پر بہت ظلم ہا رہا ہے - کشمیریو کے بنیادی انسانی حقوق بری طرح پامال ہو رہے ہیں -محبوبہ مفتی کا اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کی وجہ سے بھارتیہ جنتا راج اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کا اتحاد ختم ہو گیا ہے -

پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی رہنما اور مقبوضہ کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی جانب سے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد ریاست میں گورنر راج نافذ کیے جانے کا امکان ہے۔بھارتیہ جنتہ پارٹی کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں پی ڈی پی پر الزام لگایا کہ محبوبہ مفتی حکومت انتخابی وعدے پورے نہیں کر سکی اور امن قائم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ بی جے پی رہنما رام مادھیو کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی اور تشدد بڑھنے کی وجہ سے شہریوں کے حقوق اور آزادی اظہار رائے خطرے میں ہے جس کی مثال سری نگر میں سینیئر صحافی شجاعت بخاری کا قتل ہے۔

متعلقہ خبریں