ن لیگ کے اہم رہنما ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

ن لیگ کے اہم رہنما ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

ن لیگ کے اہم رہنما ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل 19 جون 2018 (17:58) 5:58 PM, June 19, 2018

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما علماءومشائخ ونگ کے صدر سابق مشیر وزیر اعلیٰ پیر زادہ سید الامین نے اپنے ہزاروں مریدوں اور خاندان سمیت مسلم لیگ ن سے مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا،انھوں نے پیشن گوئی کی کہ پی ٹی آئی صوبے اورمرکزمیں حکومت بنائے گی۔سابق وزیر اعلیٰ پرویز خان خٹک پیر آف مانکی شریف پیر زادہ سید الامین، ان کے خاندان اور مریدوں کی پی ٹی ائی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ تحریک انصاف واحدسیاسی جماعت ہے ک پی ٹی آئی نے اپنے منشور پر من وعن عمل کیا۔ اور یہ وجہ ہے کہ پیر اف مانکی شریف جیسی قدآور شخصیات اور عوام پی ٹی ائی میں شامل ہورہے ہیں۔ کیونکہ قائد اعظم محمد علی جناح خود چل کر آستانہ عالیہ مانکی شریف آئے اورا س خاندان کو تحریک پاکستان کی جدوجہد اور خیبرپختونخوا میں ریفرنڈم جیتنے اور پاکستان کاحصہ بنانے کے لئے ان کواپنے ساتھ شامل کیا۔

متعلقہ خبریں