کوئی مجھے بتائے کہ میں نے زلفی بخاری کیلئے کسی کو کال کی ہو۔عمران خان کا چیلنج

کوئی مجھے بتائے کہ میں نے زلفی بخاری کیلئے کسی کو کال کی ہو۔عمران خان کا چیلنج

کوئی مجھے بتائے کہ میں نے زلفی بخاری کیلئے کسی کو کال کی ہو۔عمران خان کا ... 19 جون 2018 (12:44) 12:44 PM, June 19, 2018

عمران خان کا کہنا ہے کہ :"میں عمرے کے لیے گیا ہوا تھا مجھے اس بات کا پتہ ہی نہیں چلا میں جب واپس آیا تو مجھے پتہ چلا مجھے نہیں لگتا تھا کہ یہ کوئی اتنی بڑی بات ہے جب واپس آیا تو پتہ چلا کہ یہ بڑی بات بن چکی ہے -مجھے یہ بتائیں کہ میں نے کون سا قانون توڑا ہے-اگر کوئی کہتا ہے کہ یہ پرائیویٹ جہاز میں گیا ہے -میں جاتا ہی نہ عمرے کے لیے اگر یہ پرائیویٹ جہاز نہ ہوتا میں ستائسویں کی رات عمرے کے لیے جانا چاہتا تھا میرے پاس صرف دو دن تھے اور دوسرےنارمل جہاز میں ساری سیٹیں بک تھیں اور اس کے لیے پانچ چھ دن لگ جانے تھےاب مجھے موقع ملا تو میں چلا گیا اور دوسری بات جب میری جمائمہ سے شادی ہوئی تھی تو اس کے باپ نے دو دفعہ پرائیویٹ جہاز بھیجا تھا میں اس میں گیا تھا ایک دفعہ دبئی سے میرے دوست نے جہاز بھیجا تھا میں اس میں بھی گیا تھا اسمیں تو کوئی برائی نہیں ہے دوسری بات زلفی بخاری کی آگئی وہ میرا دوست ہے پچھلے سات سال سے وہ کرکٹ کا ایک فین ہے اور کرکٹ کی وہ سے ہی ہماری دوستی ہو گئی -تو جب میں وہاں ایئر پورٹ پر بیٹھا ہوا تھا تو مجھے پتہ چلاکہ کاغذات میں کوئی خرابی ہے اور تھوڑی دیر ہو جائے گی -میں چیلنج کرتا ہوں کہ کوئی مجھے بتائے کہ میں نے وہاں بیٹھے ہوئے کسی کو کال کی ہو آج تک میں نے شوکت خانم میں کسی کو کال نہیں کی کہ اس کو تھوڑا سا فیور دے دو میں نے نمل میں کبھی کال نہیں کی پچھلے پانچ سال میں میں چیلنج کرتا ہوں کہ آپ مجھے خیبرپختونخواہ بتائیں کہ میں نے کسی کو فور کلاس کی نوکری دلوانے کے لیے سفارش کے لیے کسی کو فون کیا ہو-"

متعلقہ خبریں