
پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے ٹکٹ نہ ملنے پر دوبارہ بنی گالہ کے باہر دھرنا شروع کر دیا
19 جون 2018 (12:17)پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے ٹکٹ نہ ملنے پر دوبارہ بنی گالہ کے باہر دھرنا شروع کر دیا ہے - کارکنان کا مطالبہ ہے کہ ان لوگوں کو پارٹی ٹکٹ دیے جائیں جن کا ان پر زیادہ حق ہے - عمران خان نے دھرنے سے بند دروازے کے اندر سے خطاب بھی کیا ہے اور دھرنہ دینے والے کارکنوں سے گزارش کی ہے کہ وہ واپس اپنے گھروں کو چلے جائیں -وہ ٹکٹوں کی تقسیم پر نظر ثانی نہیں کریں گے -لیکن دھرنا دینے والے کارکنان نے عمران خان کی بات نہیں مانی- ان کا دھرنا ویسے ہی جاری ہے -کارکنان کے لیے ان کے رہنماؤں نے ان کے لیے کھانے کا بندوبست کیا ہے اور انہوں نے رات بھی بنی گالہ کے باہر کھلے آسمان تلے سو کر گزاری ہے - اور صبح دوبارہ دھرنا شروع کر دیا - دھرنا دینے والے کارکنوں نے بنی گالہ کو جانے والے سارے راستے بھی بند کر دیئے