
پاک بحریہ کے غوطہ خوروں نے روہڑی کنال خیرپور میں ڈوبنے والے نوجوانوں میں سے دو کی لاشیں تلاش کر کے نکال لیں ۔
19 جون 2018 (09:30)پاک بحریہ کے غوطہ خوروں نے روہڑی کنال خیرپور میں ڈوبنے والے نوجوانوں میں سے دو کی لاشیں تلاش کر کے نکال لیں ۔ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے 5 افراد پر مشتمل ڈائیونگ ٹیم نے آپریشن کیا ، ڈائیونگ ٹیم نے ڈوبنے والے لڑکوں کی لاشیں 6 گھنٹے کے آپریشن کے بعد نکالیں ۔ ڈوبنے والے لڑکوں کی تلاش میں معاونت اسسٹنٹ کمشنر خیرپور کی درخواست پر فراہم کی ، گزشتہ روزعید کے موقع پر تفریح کی غرض سے آنے والے نوجوان روہڑی کینال میں ڈوب گئے تھے ، ڈائیو نگ آپریشن کل دوبارہ کیا جائے گا۔