سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے سرحدی شہر جازان پر حوثی باغیوں کے داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو تباہ کر دیا

سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے سرحدی شہر جازان پر حوثی باغیوں کے داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو تباہ کر دیا

سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے سرحدی شہر جازان پر حوثی باغیوں کے داغے گئے ... 19 اگست 2018 (14:02) 2:02 PM, August 19, 2018

سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے ہفتے کے روز سرحدی شہر جازان کی جانب یمن سے حوثی   باغیوں کے داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو تباہ کر دیا ہے۔

یمن سے حوثی ملیشیا نے ایک ہفتے کے بعد جازان کی جانب یہ دوسرا میزائل داغا ہے۔اس سے پہلے انھوں نے 11 اگست کو اس شہر کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی لیکن سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے اس میزائل کو بھی فضا ہی میں ناکارہ بنا دیا تھا۔ حوثی شیعہ باغیوں نے حالیہ ہفتوں کے دوران میں سعودی عرب پر میزائل حملے تیز کر رکھے ہیں۔حوثی شیعہ باغی ستمبر 2014ء میں یمن کی قانونی حکومت کے خلاف بغاوت برپا کرنے کے بعد سے سعودی عرب کے جنوب میں واقع سرحدی شہروں جازان اور نجران کی جانب لا تعداد راکٹ اور میزائل فائرکر چکے ہیں ۔یمن کی قانونی حکومت کا کہنا ہے کہ ایرانی رجیم نے حوثیوں کی فوجی صلاحیت میں اضافے کے لیے ہر طرح سے حمایت جاری رکھی ہوئی ہے اور وہ انھیں اسلحہ مہیا کرکے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں 2216 اور 2231کی صریح خلاف ورز ی کا مرتکب ہور ہا ہے۔اس کے مہیا کردہ ان ہتھیاروں سے سعودی عرب کے علاوہ خطے کی سلامتی کے لیے بھی خطرات پیدا ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں