جو ن ایلیا:تھوک دے خون جان لے وہ اگر

جو ن ایلیا:تھوک دے خون جان لے وہ اگر

جو ن ایلیا:تھوک دے خون جان لے وہ اگر 18 مئی 2018 (15:31) 3:31 PM, May 18, 2018

جز گماں اور تھا ہی کیا میرا

فقط اک میرا نام تھا میرا

نکہت پیرہن سے اس گل کی

سلسلہ بے صبا رہا میرا

مجھ کو خواہش ہی ڈھونڈنے کی نہ تھی

مجھ میں کھویا رہا خدا میرا

تھوک دے خون جان لے وہ اگر

عالم ترک مدعا میرا

جب تجھے میری چاہ تھی جاناں

بس وہی وقت تھا کڑا میرا

کوئی مجھ تک پہنچ نہیں پاتا

اتنا آسان ہے پتا میرا

آ چکا پیش وہ مروت سے

اب چلوں کام ہو چکا میرا

آج میں خود سے ہو گیا مایوس

آج اک یار مر گیا میرا