پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے نے اپنی پارٹی کی بجائے ن لیگ کے امیدوار کیلئے کمپین شرو ع کر دی۔

پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے نے اپنی پارٹی کی بجائے ن لیگ کے امیدوار کیلئے کمپین شرو ع کر دی۔

پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے نے اپنی پارٹی کی بجائے ن لیگ کے امیدوار کیلئے ... 18 جون 2018 (21:31) 9:31 PM, June 18, 2018

ہری پور:

پی ٹی آئی کے ڈاکٹر راجہ عامر زمان نے حلقہ این اے 17 پر بابر نواز خان، پی کے 40 سے قاضی محمد اسد، پی کے 41 سے راجہ فیصل زمان اور پی کے 42 سے گوہر نواز خان کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔گرینڈ جرگہ گکھڑ ہاؤس خانپور میں منعقد ہوا جس میں راجہ عامر زمان خان ،راجہ فیصل زمان خان، گوہر نواز خان ،بابر نواز خان و دیگر عمائدین علاؤہ نے شرکت کی۔اس موقع پر راجہ عامر زمان نے کہا کہ25 سالوں میں یہ یہ پہلی دفع ہو گا کہ ہمارے خاندان سے میں الیکشن میں حصہ نہ لوں گا۔ جو شخص مجھ سے 3 دفعہ بری طرح ہارا ۔اب میں کیسے اس کی حمایت کروں۔ گوہر نواز خان اور بابر نواز خان میرے لئے الیکشن کمپین کرتے رہے اور یہ کیسے ممکن ہے کہ میں اب ان ہی کے مخالف امیدوار کی حمایت کر کے ان کو نقصان پہنچائوں۔انھوں نے کہا کہ میرے والد نے مجھے اپنے محسنوں کے ساتھ وفا کرنا اور نبھانا سکھائی ہے۔ اور ہم اپنے محسنوں کو کبھی نہیں بھولتے۔

متعلقہ خبریں