چند حیرت انگیز معلومات ؟جو آپ میں سے بہت س نہیں جانتے ہونگے

چند حیرت انگیز معلومات ؟جو آپ میں سے بہت س نہیں جانتے ہونگے

چند حیرت انگیز معلومات ؟جو آپ میں سے بہت س نہیں جانتے ہونگے 18 جون 2018 (15:22) 3:22 PM, June 18, 2018

1.بلیو وہیل :

یہ بہت سے لوگوں کے لیے حیرت انگیز بات ہو گی کہ دنیا کی اب تک کی سب سے بڑی مخلوق ڈائنا سار نہیں اس سے بھی بڑے بڑے جا نور دنیا میں موجود تھے اور آج بھی ہیں بلیو وہیل جس کی لمبائی تیس میٹر یعنی سو فیٹ ہےاور اس کا وزن(440000LB)ہے ڈائنا سار کے مقابلے میں اس کا وزن اٹھائیس گنا زیادہ ہے اب تک کی ڈائنا سار کی سب سے بڑی نسل سے بھی تین گنا زیادہ ہے آجکل اس وہیل کی تعداد دس ہزار سے پچیس ہزار رہ گئی ہے

2. حیرت انگیز دانت:

آج تک تو آپ نے دانتوں کے بارے میں یہ ہی سنا ہو گا کہ دانت تعداد میں بتیس ہوتے ہیں لیکن انڈیا میں ایک شخص وجے کمار جس کے دانتوں کی تعداد بتیس ہے اور یہ تعداد عام لوگوں کے دانتوں کی تعداد سے پانچ عدد زیادہ ہے اس کے کاٹنے کی طاقت بھی عام لوگوں سے زیادہ ہے اس شخص کا کہنا ہے کہ دانتوں کی زیادہ تعدادکے بھی کئی نقصانات ہیں زیادہ دانتوں کی وجہ سے اکثر وہ اپنی زبان بھی کاٹ لیتا ہےاس شخص کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ 2016 میں لکھا گیا یے

3.: حیرت انگیز پٹھے:

کسے برا لگتا ہے کہاس کا جسم مضبوط ہو لیکن حد سے زیادہ طاقت بھی انسان کو پریشان کرتی ہے مصر کا باشندہ مصطفیٰ عادل اسماعیل جس کے دنیا میں سب سے زیادہ دو سروں والے پٹھے (بائی سیپس)ہیں جن کی چوڑائی پچیس اعشاریہ پانچ انچ ہے یہ ایک حیرت انگیز ورلڈ ریکارڈ ہے یہ شخص ہفتے میں چھ دن ورزش کرتا ہے اور دن میں چھ مرتبہ کھانا کھاتا ہے

4: حیرت انگیز زبان :

آپ نے اکثر سنا ہو گا کہ خواتین کی زبان بہت لمبی ہوتی ہے لیکن آج ہم آپ کو ایسے شخص کے بارے میں بتاتے ہیں جس کی زبان دنیا میں سب سے زیادہ لمبی ہےامریکہ کے باشندے نک سٹوئی برل جس کی عمرچوبیس سال ہےاورکیلیفورنیا کا رہائشی ہےاس کی زبان کی لمبائی دس اعشاریہ ایک سنٹی میٹر یعنی تین اعشاریہ نو انچ ہےاس شخص کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہے

5: حیرت انگیزناخن :

کئی لوگوں کو ناخن بڑھانے کا شوق ہوتا ہے لیکن اسلام میں اس کی شدید مذمت ہے کیونکہ یہ بہت سی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں امریکہ کے رہائشی میل وِ ن بوتھےکے ناخن بھی لمبائی میں اپنی مثال آپ ہیں اس کے تمام ناخنوں کی مجموعی لمبائی نو اعشاریہ

پچاسی میٹر یعنی کہ بتیس فیٹ ہے یہ میشی گن کا رہائشی ہےاس کا نام گنیز بک آف ورلڈریکارڈ میں شامل ہے یاد رہے کہ یہ شخص دسمبر 2009 میں انتقال کر گیا تھا

6. حیرت انگیز ناخن :

خواتین میں ناخن بڑھانے کا رجحان زیادہ ہوتا ہےامریکہ کی رہائشی ایک خاتون جسکا نام لی ریڈ مونڈ ہے خواتین میں سب سے زیادہ لمنے ناخن رکھتی ہے لی ریڈ مونڈ کے تمام ناخنوں کی مجموعی لمبائی آٹھ اعشاریہ پینسٹھ میٹر ہے جو کہ اٹھائیس فٹ چار اعشاریہ پانچ انچ

بنتی ہے اگرچہ اس خاتون نے یہ ناخن ایک کار ایکسیڈنٹ میں کھو دیے ہیں اس خاتون کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہے

7:عجیب بال:خوبصورت بال ہر انسان کو پسند ہوتے لیکن کچھ لوگوں کو ان بالوں کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسی طرح ایک فیملی جوکہ رامس گومز کی فیملی ہے جن کے اٹھانوے فیصد جسم پر بال ہیں سوائ ہتھیلوں اور تلووں کے اس خاندان کو ان بالوی وجہ سے نہایت ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے یہ بال رامس کی فیملی میں نسل در نسل اسی طرح چلے آرہے ہیں

8:کانوں پہ بال:

بعض لوگوں کو کانوں پر بالوں کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرناپڑتا ہےیہ بال اگر ایک حد تک لمبے ہوں تو ان سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے لیکن ہندوستان میں ایک شخص انتھونی وکٹر ایسا بھی ہے جس کے کان پر بالوں کی لمبائی اٹھارہ اعشاریہ ایک سنٹی میٹر ہے یہ بال اس کے کان کے بیرونی حصے سے شروع ہوتے ہیں یہ ایک ریٹائر ہیڈماسٹر ہے اسے اس کے طالب علم "کانوں پر بالوں والا استاد کہتے" ہیں -اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہے

متعلقہ خبریں