صدقہ کی فضیلت‎ پر پڑھئے ایک خوبصورت اقعہ

صدقہ کی فضیلت‎ پر پڑھئے ایک خوبصورت اقعہ

صدقہ کی فضیلت‎ پر پڑھئے ایک خوبصورت اقعہ 18 جون 2018 (14:35) 2:35 PM, June 18, 2018

حضرت عبداللّٰہ بن مبارک کے پاس ایک شخص حاظر ہوا اور کہا کہ :"میرے گھٹنے میں زخم ہے سات برس ہو گئے ہر قسم کی دوا اور علاج کر چکا ہوں مگرکسی سے بھی فائدہ نہیں ہوتا "آپ نے فرمایا:"جس جگہ پانی کا کنواں نہں ہے ویاں ایک کنواں بنوا دو مجھے اللّٰہ تعالٰی کی ذات سے امید ہے کہ جب اس میں سے پانی نکل آئے گا تو تمہارے گھٹنے کا خون کا بند ہوجائے گا " اس شخص نے ایسا ہی کیا اور گھٹنے سے خون نکلنا بند ہو گیا-

مشہور محدث حضرت عبداللّٰہ حاکم کے چہرے پر ایک زخم ہو گیا ہر کوئی علاج کیا مگر کوئی بھی کارگر ثابت نہ ہوا ایک سال اسی حال میں گزر گیا ایک مرتبہ استاذ ابوعثمان صابونی سے دعا کی درخواست کی -جمعہ کا دن تھا انہوں نے بڑی دیر تک دعا کی ,مجمع نے آمین کہی-دوسرے جمعہ کو ایک عورت حاظر ہوئی اور ایک پرچہ مجلس میں پیش کیا جس میں لکھا تھا کہ:" میں پچھلے جمعہ جب گھر گئی تو حاکم کے لیے بہت دیر تک دعا کرتی رہی میں نے خواب میں نبی اکرم صلی اللّہ علیہ واٰلہ وسلم کی زیارت کی نبی اکرم صلی اللّہ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایاکہ حاکم سے کہ دو کہ مسلمانوں پر پانی کی وسعت کر دے" حاکم نے سن کر اپنے گھر کے دروازے پر ایک سبیل قائم کی جس میں پانی ڈالنے اور برف ڈالنے کا انتظام کیا ایک ہفتہ گزرا تھا کہ چہرے کے سب زخم اچھے ہو گئے اور چہرہ پہلے سے زیادہ خوش نما ہو گیا

متعلقہ خبریں