کلثوم نواز کی طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے نواز شریف اور مریم نواز نے پاکستان واپسی کا فیصلہ چند روز کے مؤخر کردیا.

کلثوم نواز کی طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے نواز شریف اور مریم نواز نے پاکستان واپسی کا فیصلہ چند روز کے مؤخر کردیا.

کلثوم نواز کی طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے نواز شریف اور مریم نواز نے پاکستان ... 18 جون 2018 (11:34) 11:34 AM, June 18, 2018

لندن کے ہارلےاسٹریٹ کلینک میں زیرعلاج بیگم کلثوم نواز کی طبیعت میں بہتری نہ آسکی۔وہ ابھی تک وینٹی لیٹر پرہیں اور ڈاکٹرز ان کی جان بچانےکی کوششیں کررہے ہیں ۔بیگم کلثوم نواز تاحال وینٹی لیٹر پر ہیں، جس کے باعث‌ نواز شریف اور مریم نواز نے پاکستان واپسی کا فیصلہ چند روز کے مؤخر کردیا.خاندانی ذرایع کا کہا ہے کہ ڈاکٹرز پیر کو بیگم کلثوم نواز کا دوبارہ معائنہ کریں‌ گے، جس کے بعد نوازشریف اور مریم کی وطن واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ابتدا میں خبر آئی تھی کہ نوازشریف اور مریم نواز نے لندن سے پاکستان واپسی کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اور وہ آج رات پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے، لیکن بعد میں یہ فیصلہ تبدیل کر لیا گیا۔

یاد رہیکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں ایک بار پھر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کلثوم نواز کو گھر پر چیک کرنے والے ڈاکٹرز نے گزشتہ روز ان کا معائنہ کیا اور کمزوری کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا تھا جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن میں ہیں۔ شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج بھی ہوگی تاہم یہ دونوں آج عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔ نواز شریف اور مریم نواز غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے براستہ دوحہ لندن گئے۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز بھی لندن میں ہیں۔ شریف خاندان کے لندن جانے کا مقصد نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کرنا ہے جو کینسر کے خلاف اپنی جنگ لڑ رہی ہیں۔ نواز شریف اور مریم نواز عید کے بعد وطن واپس آجائیں گے۔

متعلقہ خبریں