سعودی عرب پر میزائیل حملہ پاکستانی پردیسی کو مصیبت میں ڈال گیا

سعودی عرب پر میزائیل حملہ پاکستانی پردیسی کو مصیبت میں ڈال گیا

سعودی عرب پر میزائیل حملہ پاکستانی پردیسی کو مصیبت میں ڈال گیا 18 جون 2018 (11:17) 11:17 AM, June 18, 2018

حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب پر داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل مار گرایا گیا ہے۔ اس واقعے کے نتیجے میں سعودی عرب میں ایک پاکستانی تارک وطن کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق عرب فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک بیان میں بتایا کہ حوثی باغیوں نے مقامی وقت کے مطابق رات کو ایک بج کر 39 منٹ پر سعودی عرب پر ایک میزائل داغا جسے جازان کے علاقے میں سعودی دفاعی فوج نے مار گرایا۔انہوں نے کہا کہ ایران نواز حوثی باغی سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملے جاری رکھ کر اقوام متحدہ کی قراردادوں 2216 اور 2231 کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ حوثی باغی دانستہ طور پرسعودی عرب میں شہری آبادی کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ مار گرائے جانے والا میزائل یمن کے صعدہ شہر سے ایران نواز حوثی باغیوں نے داغا تھا تاہم کارروائی میں سعودی عرب میں مقیم ایک پاکستانی شہری معمولی زخمی ہوا۔

متعلقہ خبریں