پاکستان تحریک انصاف نے چوہدری نثارکو مایوس کر دیا

پاکستان تحریک انصاف نے چوہدری نثارکو مایوس کر دیا

پاکستان تحریک انصاف نے چوہدری نثارکو مایوس کر دیا 18 جون 2018 (10:59) 10:59 AM, June 18, 2018

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کے ساتھ کسی قسم کی سیٹ ایڈجسمنٹ نہیں کی ، اس قسم کی تمام خبروں کی تردید کرتا ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری نثار سے متعلق سیٹ ایڈجسمنٹ کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کیا، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سیٹ ایڈجسمنٹ نہیں کی، اس حوالے سے اطلاعات غیر حقیقی اور بے بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار تحریک انصاف کا حصہ نہیں ہیں اس لیے ان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوگی، پی ٹی آئی سینئر نائب صدر غلام سرورکو باضابطہ نامزد کرچکی۔

یاد رہیکہ کل یہ خبر چل رہی تھی کہ مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری نثار علی خا ن نے آئندہ انتخابات کے لیے سیاسی حکمت عملی مرتب کرلی ۔انہوں نے مقامی سیاسی رہنماﺅں سے رابطے کر نے کے بعد تحریک انصاف کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کرلیا ہے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق چوہدری نثار 2قومی اور صوبائی حلقوں سے تحریک انصاف کا ساتھ دیں گے ۔دوسری جانب تحریک انصاف نے چوہدری نثار کے مخالف امیدوار سرور خان کو ان کے خلاف بیان بازی سے روک دیا ہے ۔

متعلقہ خبریں