جاپان میں زلزلے نے تباہی مچا دی۔

جاپان میں زلزلے نے تباہی مچا دی۔

جاپان میں زلزلے نے تباہی مچا دی۔ 18 جون 2018 (10:07) 10:07 AM, June 18, 2018

جاپان کے شہراوساکامیں چھ اعشاریہ ایک شدت کازلزلہ آیا ہے جس سےکئی عمارتوں کونقصان پہنچا ہے جبکہ بلٹ ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے۔ تاحال زلزلے کی تباہ کاریوں سے متاثر ہونے والوں کو بچانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ایک 80 سالہ بزرگ شہری اور نو سالہ کمسن لڑکی سمیت کل تین افرا د کی ہلاکت کی تصدیق ہوسکی ہے جبکہ زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 51 بتائی جارہی ہے، جاپان میں اس قسم کی ایمرجنسی صورتحال میں جانی نقصان کی اطلاع تمام امدادی کارروائیاں مکمل کرکے اور اعداد و شمار اکھٹے کرنے کی بعد جاری کی جاتی ہے۔امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 میگنی ٹیوڈ تھی اور یہ 15.4 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا تاہم جاپانی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1 میگنی ٹیوڈ تھی۔ زلزلے کا مرکز شمالی علاقے میں 13 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ تاحال زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں