افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں ایک اورخودکش بم دھماکہ

افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں ایک اورخودکش بم دھماکہ

افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں ایک اورخودکش بم ... 18 جون 2018 (09:56) 9:56 AM, June 18, 2018

افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں ایک خودکش بم دھماکے میں چودہ افراد ہلاک اور کم سے کم پچاس زخمی ہوگئے ہیں ۔ننگرہار میں ہفتے کے روز بھی ایک خودکش کاربم دھماکا ہوا تھا اور اس میں مرنے والوں کی تعداد چھتیس ہوگئی ہے۔ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان عطاء اللہ خوجیانی نے بتایا ہے کہ خودکش بمبار نے گورنر کے دفتر کے باہر لوگوں کے درمیان خود کو دھماکے سے اڑایا ہے۔اس وقت بہت سے لوگ گورنر کے دفتر میں ایک اجتماع میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے۔ انھوں نے بم دھماکے میں چودہ ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ پینتالیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔فوری طور پر کسی گروپ نے اس خودکش بم دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے لیکن یہ بھی سخت گیر جنگجو گروپ داعش کی کارروائی لگتی ہے۔ داعش نے گذشتہ روز ننگرہار کے قصبے غازی امین اللہ خان میں کار بم دھماکے کی ذمے داری قبول کی تھی۔داعش کے مقامی جنگجوؤں نے ننگرہار کے بعض دیہی علاقوں میں اپنے مضبوط ٹھکانے بنا رکھے ہیں اور امریکا کی قیادت میں نیٹو فوج نے ماضی میں ان کے خلاف کوئی کارروائی کی ہے اور نہ کوئی ڈرون حملہ کیا ہے۔

یاد رہیکہ اس سے قبل بھی افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار میں ہفتے کی شام طالبان اور سرکاری فوج کے ایک اجتماع میں کار بم دھماکے میں کم سے کم بیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔خودکش بمبار نے اپنی بارود سے بھری کار کو ایسے وقت میں دھماکے سے اڑایا ہے جب افغان سکیورٹی فورسز اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان عید الفطر کے موقع پر پہلی مرتبہ جنگ بندی جاری تھی اور وہ دارالحکومت کابل سمیت مختلف شہروں میں آپس میں گھل مل رہے تھے اور اپنے اپنے اسمارٹ فونز میں یہ خوش گوار مناظر سیلفیوں کی شکل میں محفوظ کررہے تھے۔صوبہ ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان عطاء اللہ خوجیانی نے طورخم اور جلال آباد کے درمیان شاہراہ پر واقع قصبے غازی امین اللہ میں اس کار بم دھماکے کی تصدیق کی ہے۔انھوں نے پہلے یہ کہا تھا کہ دھماکا راکٹ گرینیڈ کے پھٹنے سے ہوا ہے۔فوری طور پر کسی گروپ نے اس کار بم دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

متعلقہ خبریں