شہبازشریف نے اپنے بھائی کو بلا کر اس کی پیٹھ میں چھرا گھونپا،اعتزاز احسن

شہبازشریف نے اپنے بھائی کو بلا کر اس کی پیٹھ میں چھرا گھونپا،اعتزاز احسن

شہبازشریف نے اپنے بھائی کو بلا کر اس کی پیٹھ میں چھرا گھونپا،اعتزاز احسن 18 جولائی 2018 (21:31) 9:31 PM, July 18, 2018

اعتزاز احسن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف لندن سے لاہور واپسی پر سمجھ رہے تھے کہ طیارے سے اتریں گے تو لوگوں کاسمندر ہوگا،لیکن شہبازشریف نے اپنے بھائی کو بلا کر اس کی پیٹھ میں چھرا گھونپا،انہوں نے کہا کہ حیا کرواورشرم کروکی دہائی دینے والا سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی ایئرپورٹ نہ پہنچا۔ ن لیگ کے8 وفاقی اورصوبائی وزرابھی استقبال کیلئے نہیں پہنچے۔

اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ بلاول بھٹوزرداری کل لاہور آرہے ہیں جہاں سے وہ انتخابی جلسوں میں شرکت کے لئے قصور جائیں گے ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا چیک خواتین کے ہاتھ میں جاتاہے،بلاول بھٹوزرداری انتخابی مہم میں پارٹی منشور پر بات کر رہے ہیں،بلاول بھٹوزرداری واحدرہنماہیں جومذہب کوسیاست میں استعمال نہیں کررہے۔

متعلقہ خبریں