قانون نافذ کرنے والے اداروں اور نیب حکام کی طرف سے نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ توہین آمیز سلوک روا رکھا گیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں اور نیب حکام کی طرف سے نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ توہین آمیز سلوک روا رکھا گیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں اور نیب حکام کی طرف سے نواز شریف اور مریم نواز ... 18 جولائی 2018 (16:39) 4:39 PM, July 18, 2018

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما سینٹر پرویز رشید نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی اہلیہ اور ان کی صاحبزادی مریم نواز اپنی والدہ کو انتہائی تشویشناک حالت میں چھوڑ کر گرفتاری دینے پاکستان آئے لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں اور نیب حکام کی طرف سے ان کے ساتھ توہین آمیز سلوک روا رکھا گیا۔

سینٹر پرویز رشید نے الزام عائد کیا کہ پہلے لاہور ائیرپورٹ اور بعد ازان اسلام آباد ائیرپورٹ پر بھی نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ بدسلوکی کی گئیلاہور اور اسلام آباد ائیرپورٹ پر نیب حکام نے نواز شریف اور مریم نواز کو اپنی جگہ سے حرکت نہ کرنے کا حکم دیا جبکہ دونوں کی تصاویر اور فلمیں بھی بنائی گئین انہوں نے کہا کہ نگران حکومت اور سپریم کورٹ اس قابل مذمت کا نوٹس لے کیونکہ قومی رہنماؤں کے ساتھ روا رکھا گیا سلوک ناقابل برداشت ہے اور کسی کو بھی قومی رہنماؤں کی تذلیل کی کھلی چھٹی نہیں دی جاسکتی ،

متعلقہ خبریں